ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ

datetime 25  مئی‬‮  2023 |

کراچی ( این این آئی)سندھ حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے اور پیپلزبس سروس میں 500 نئی بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی جس میں 200 ٹیکسیاں شامل ہوں گی جبکہ 50 پنک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے 25 ارب روپے مالیت کی 500 نئی بسز خرید کر پیپلز بس سروس میں شامل کی جائیں گی۔شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ حیدرآباد میں ہٹڑی سے کھیسانہ موری تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جائے، نئے روٹ کی ٹرائل 3 روز کے اندر شروع کی جائے۔صوبائی وزیر نے کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کی تمام بسوں کو روڈ پر لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جون تک مزید 20 بسیں سندھ حکومت کو مل جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…