ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

datetime 25  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں کورنگی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے پولٹری فارموں سے مردہ مرغیاں خرید کر شہر میں سپلائی کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

عوامی کالونی میں گشت کے دوران پولیس نے دو سوزوکی پک اپ کو تلاشی کے لیے روکا تو اس پر مردہ مرغیاں لوڈ تھیں۔پولیس نے گاڑیوں میں موجود تین ملزمان حسنین، جاوید اور فاروق کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عمران عرف مانا فرار ہوگیا۔ملزمان نے انکشاف کیا وہ مردہ مرغیاں ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارم سے جمع کرکے کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید میں مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور مارٹ پر سپلائی کرتے تھے۔پولیس کے مطابق گروہ کے سربراہ کامران ملک کی گرفتاری کے لیے کورنگی جے ایریا میں ملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا لیکن وہ فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق برآمد مرغیوں کا وزن 2 ہزار کلو سے زیادہ ہے، جبکہ ملزمان گرفتاری سے قبل ساڑھے سات سو کلو مردہ مرغیاں سپلائی کرچکے تھے۔ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ 20 سے زائد جگہوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حسنین اسلم ، جاوید اور فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…