سری نگر (نیوز ڈیسک) سی پی آئی (ایم) نے آج جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک مسودہ قانون منظوری کے لئے پیش کردیا، جس میں ریاست میں بڑے مویشیوں کے ذبیحہ کو جرم قرار دینے والی دستوری دفعات حذف کردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں سی پی آئی (ایم) کے واحد رکن ایم وائی تریگامی نے یہ بل پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے دستور میں آزادی مذہب اور اس پر عمل آوری کا حق فراہم کیا گیا ہے۔ موجودہ دفعات ریاستی عوام کے اٹوٹ حقوق میں غیر ضروری دخل اندازی ہے