منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

190ملین پاؤنڈ کا کیس، نیب کا عمران خان کی پوری کابینہ کو طلب کرنے کا فیصلہ

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی) نیب راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کی پوری کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے 190ملین پاؤنڈز کی منتقلی سے متعلق این سی اے سکینڈل میں عمران خان کی پوری کابینہ کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے نیب نے جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلب کررکھا ہے، اور اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کوشامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔نیب نے عمران خان کو بھی نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈسکینڈل میں طلب کررکھا ہے اور انہیں ایک سوال نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔کیس میں شیخ رشید کو 24مئی دن ساڑھے 12بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی اور زلفی بخاری کو بھی 24مئی کیلئے طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔

کیس میں نیب نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بھی طلب کر تے ہوئے دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔فیصل واوڈا کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، کیونکہ جب پی ٹی آئی حکومت نے 190ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی تو انہوں نے اس وقت بطور وفاقی وزیر سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی اور سیٹلمنٹ کو نیب کیس قراردیا تھا۔نیب نے پی ٹی آئی دور کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 18مئی کو طلب کیا ہے،نوٹس میں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…