جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایشیا کپ، اے سی سی کب تک جواب دے گا؟ نجم سیٹھی نے تاریخ بتادی

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین برائے مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کا حل پاکستان اور بھارت کےدرمیان سیاست کو باہرنکال دےگا، احمدآباد سے مسئلہ نہیں، بھارت جہاں کہےگا وہاں کھیلیں گے

ایشین کرکٹ کونسل نے 15 مئی تک جواب دینے کا کہا،بنگلا دیش نےدوران اے سی سی اجلاس میں کہاکہ پاکستان کےبغیر ایشیاکپ نہیں ہوگا۔دوسری جانب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر روایتی حریف بھارت ستمبر میں ہونے والے ایشیا ء کپ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کرتی ہے تو ہماری ٹیم کے ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے کسی اور ملک میں کروائے جائیں۔انڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے ایشیا ء کپ پاکستان میں نہ ہو، اگر بھارت اب ایک غیر جانبدار مقام حاصل کرنا چاہتا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرتا ہے تو ہم ورلڈ کپ میں اسی ہائبرڈ ماڈل کو استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ گیمز بنگلہ دیش یا بھارت کے لیے قابل قبول کسی دوسرے مقام پر کھیلنے کے لیے تیار ہو گا۔نجم سیٹھینے بی سی سی آئی سے کہا کہ وہ نئی دہلی کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دینے پر اصرار کریں، سکیورٹی کا بہانہ نہیں چل سکتا۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہیں جاسکتا۔بھارتی میڈیا پر دو ٹوک موقف دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کہا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش سمیت ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا لیکن بی سی سی آئی بضد ہے کہ ہم نہیں مان رہے

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کرلیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کے لئے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کے لئے بھی ہوگا کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل ہیں

اسی طرح پاکستان کو انڈیا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایشیاکپ کے لئے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز بنگلہ دیش یا جہاں بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمجھتے ہیں وہاں کھیلنے کو تیار ہوجائے گا لیکن بھارت میں کھیلنا مشکل ہے۔دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی چراغ پا ہوگیا ہے اور رپورٹس چلائی جارہی ہیں کہ آئی سی سی گرین شرٹس کے ورلڈکپ بھارت میں نہ کھیلنے پر پابندی بھی عائد کرسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…