نیویارک (نیوزڈیسک)اہنگری میں مہاجرین کے ساتھ نارواسلوک،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی چیخ اٹھے،قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ہنگری کے پناہ گزینوں سے برتاو ¿ سے انھیں صدمہ پہنچا ہے اور ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔ہنگری میں پولیس نے سربیا سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کو واپس پیچھےدھکیلنے کےلئے آنسو گیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا جس سے کم از کم دو پناہ گزین زخمی ہوگئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پناہ کے طالب لوگوں سے ایسا رویہ ’ناقابل قبول‘ ہے۔