لاہور(نیوزڈیسک)پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ،اصل ذمہ دار حکوموت ہی نکلی،16قسم کے مختلف ٹیکسز اور دیگر اخراجات کا انکشاف،لاہورہائیکورٹ کے روبروپرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کردیا گیا ۔درخواست گزارآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کی فیس میں ڈی سی او لاہور نے کمی کے احکامات جاری کیے ہیں اور ان تعلیمی ارادوں کو پابند کیا گیا کہ وہ طالب علموں سے وہی فیسز وصول کریں جو 2014ءمیں وصولی کی جارہی ہیں اور اب تک لی گئی تمام اضافی فیسز واپس کی جائیں۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ حکومتی فیصلہ قانون کے برعکس ہے اور ایسا کرنا پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کے لیے مشکل ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے 16قسم کے مختلف ٹیکسز اور دیگر اخراجات سکولز انتظامیہ کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کے پراسپیکٹس میں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ فیس کیا ہوگی اور اب ان فیسوں پر اعتراض بلاجواز ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیس میں کمی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر سماعت اکیس ستمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھئے:2 بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا،