اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے 2 سالہ ننھے جمناسٹک ماسٹر نے سب کو حیران کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک) کچھ لوگوں میں لوگوں کو حیران کردینے والی صلاحتیں بچپن سے ہوتی ہیں جنہیں صرف سامنے لانے کی ضرورت ہوتی ہے ایسا ہی ایک ایرانی بچہ صرف 2 سال کی عمر میں لوگوں کو حیران کردینے والے جمناسٹک کرتب دکھا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اس 2 سالہ ایرانی بچے کے کرتب سے بھرپور ویڈیو نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور لوگ حیرت سے اسے دیکھ رہے ہیں۔ ایران کی سرزمین پر جنم لینے والے ایرات حسینی اپنی عمر کے 9 ماہ سے ہی یہ حیران کن کرتب دکھا رہا ہے اور اس کے لیے وہ خوب پریکٹس بھی کرتا ہے۔ ایرات کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس شاندار کرتب کے لیے پروفیشنل ٹریننگ نہیں کرتا بلکہ گھر پر ہی روزانہ 10 سے 20 منٹ کی پریکٹس کرتا ہے جب کہ اس کا سب سے پسندیدہ کرتب مشکل ترین جمانسٹک ٹیکنیک سمر سالٹ ہے جسے وہ آسانی نے انجام دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرات یوگا بھی کرتا ہے اسی لیے ہو بیلینسگ اسلیٹس، بیک ورڈز واک اوور اور سمر سالٹ بڑی مہارت رکھتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایرات کے اکثر کرتب گھر میں ایسے جگہوں پر نظر آتے ہیں جہاں عام طور پر توازن قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ایرات باورچی خانے کی چکنی سلیب پر پش اپ، ٹیلی ویژن اور سیڑھیوں پر توازن اوردیواریں چڑھتا نظرآتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں تو وہ 6.5 کلو گرام وزن اپنی کمر پر رکھ کر پش اپ لگا رہا ہے جسے دیکھ کر لوگ اپنا سانس روکنے پر مجبور ہوگئے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…