اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ون ڈے میں رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے‘رمیز راجہ

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کو ون ڈے کرکٹ میں زیادہ موثر ہونے کے لیے اپنی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے

رمیز راجہ نے حارث کے یارکرز پر انحصار کرنے یا ٹی ٹونٹی میں موثر ہونے کے لیے رفتار کی تبدیلی پر روشنی ڈالی اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں دونوں فاسٹ بالرز کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ حارث پر ایک سوالیہ نشان منڈلا رہا ہے اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لینتھ بالر کی طرح موثر نہیں ہیں، مجموعی طور پر اس کی رفتار میں کمی آئی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود بھی کم رفتار کے ساتھ بالنگ کر رہے ہیں یا نہیں۔رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کو اپنی اوسط رفتار 136 بڑھانے اور آگے بالنگ کرتے ہوئے ایک یا دو درجے اوپر جانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین کو بھی اپنی 136 کی اوسط رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور جب وہ آگے بولنگ کرتے ہیں تو ایک یا دو درجے اوپر جاتے ہیں، یہ اس لیے ہے کہ ایسی پچوں پر آپ کو اپنی بولنگ بارے اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…