بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

چینی صدر کا ایک کسان کی 6 سالہ بیٹی کو کیا چیز تحفے میں دےدی

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)ایک کسان کی فین یونگ کی 6 سالہ بیٹی کو دیکھ کر شی جن پھنگ نے اسے گلابی رنگ کا اسکول بیگ دیا ، بیگ میں میں رنگین قلم، پنسل بیگ، نوٹ پیڈ اور کہانی کی کتابیں شامل تھیں۔ چینی میڈیا کے مطابق شہر میں کام کرنے والے ایک کسان فین یونگ نے اپنے گھر میں ایک اسکول بیگ رکھا ہوا تھا۔ اس کی بیٹی فین چنگ چنگ اکثر اسے دیکھنے کے لئے باہر لے جاتی اور پھر احتیاط سے الماری میں واپس رکھ دیتی تھی۔

دس سال قبل 2013 میں قمری نئے سال کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ سب وے کی لائن 8 کی تعمیراتی سائٹ پر موجود فرنٹ لائن ورکرز سے ملنے اور ان کی خیرو عافیت دریافت کرنے آئے۔ فین یونگ اس وقت تعمیراتی مقام پر کارکن تھا۔ اس سال، فین یونگ نے بہت سے ساتھی کارکنوں کی طرح،کام کرنے کا ہی انتخاب کیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی ا س سے ملاقات کے لیے اپنے آبائی صوبہ حہ نان سے بیجنگ آئیں۔ تعمیراتی مقام پر ان جیسے لوگوں کے لیے اپنے خاندانوں کے ساتھ چینی نیا سال منانے کے لئے ایک کمرے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ فین یونگ کی عارضی رہائش گاہ پر شی جن پھنگ نے محبت سے پوچھا کہ وہ یہاں کتنے عرصے سے قیام پزیر ہیں، ان کی آمدنی کیسی ہے، اور ان کے خاندان کے حالات زندگی کیا ہیں۔ فین یونگ کی 6 سالہ بیٹی کو دیکھ کر شی جن پھنگ نے اسے گلابی رنگ کا اسکول بیگ دیا جس میں رنگین قلم، پنسل بیگ، نوٹ پیڈ اور کہانی کی کتابیں شامل تھیں۔ شی جن پھنگ کو دیکھ کر چنگ چنگ بہت خوش تھی اور خوشی کے عالم میں اچھل کود کر رہی تھی۔ فین یونگ نے کہا کہ چنگ چنگ کو دوسروں کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہوتی کہ اسے یہ تحفے دادا شی نے دیے تھے۔ فین یونگ کے اہل خانہ کو الوداع کہتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کے لیے بیجنگ آنا جانا آسان نہیں تھا، انہوں نے تجویز دی کہ وہ بیجنگ کے فاربیڈن سٹی کا دورہ کریں۔ اس کے بعد، فین یونگ نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ فاربیڈن سٹی کا دورہ کیا اور چنگ چنگ نے اپنے والدین کے ہمراہ وہاں نمائش کے کمروں میں قدم رکھا اور ایک ایک کرکے شاندار ثقافتی آثار دیکھے، اور چین کی گہری روایتی ثقافت کی وسعت اور حسن کو محسوس کیا۔ دس سال گزر نے کے بعد فین یونگ اپنے ادارے میں ایک تکنیکی ماہر بن گئے اور چنگ چنگ بھی بڑی ہو گئی، اور اس نے اپنے والدین کا خیال رکھنا بھی شروع کر دیا ہے

حال ہی میں، جب باپ اور بیٹی نے دوبارہ بیجنگ کا دورہ کیا، تو فین یونگ نے فاربیڈن سٹی کی سرخ دیواروں اور پیلی ٹائلوں کو دیکھتے ہوئے تاثرات کا اظہار کیا کہ ”فاربیڈن سٹی بہت بڑا ہے، میرے بنائے ہوئے پورے سب وے اسٹیشن سے بڑا ہے.

” انہوں نے مسلسل ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے فاربیڈن سٹی کو ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا۔ عظیم دیوارچین اور فاربیڈن سٹی جیسے قدیم تعمیراتی شاہکاروں سے لے کر آج جدید سب ویز تک، فین یونگ جیسے ہزاروں مزدوروں کی محنت کے بغیر یہ سب نا ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے محنتی ہاتھوں سے معاشرے کی بنیاد رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…