بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ثاقب نثار کے کہنے پر ٹکٹیں ملنے سے ثابت ہوتا ہے عمران خان اور چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کا رابطہ بحال ہے ‘ عطا اللہ تارڑ

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے کہنے پر پی ٹی آئی کی ٹکٹیں ملنے سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان اور چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کا رابطہ بحال بھی ہے اور فعال بھی ہے ،وزیر داخلہ سے بات کی ہے نجم ثاقب کی آڈیو کی تحقیقات کی جائیں اور نوٹس جاری کیا جائے آپ نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کس حیثیت میں لیا ہے ،

ریٹائرمنٹ کے بعد جس شخص کا صاحبزادہ پی ٹی آئی کی صوبائی ٹکٹ کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے جب والد صاحب حاضر سرو س ہوں گے تو کیا قیامت برپا کرتے ہوں گے، پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ بولی دینے والوں کو ٹکٹیں ملی ہیں ، یہ تاثر عام ہو چکا کہ خواجہ طارق رحیم ،ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں وہ مل کر سہولت کاری میںکردار ادا کر کے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے یں اور وہ کرپشن میں بھی حصہ دار ہیں،پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں فرقہ عمرانیہ ہے ،، فرقہ عمرانیہ لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ باہر کی فرموں کو اربوں روپے دے کر فرقہ عمرانیہ کو پروان چڑھایا گیا ہے ،مذاکرات رسمی کارروائی نہیں ہے ، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں اور مثبت نتیجے کی امید رکھنی چاہیے ۔ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کیلئے فیس رکھی گئی لیکن بات اس سے آگے جا چکی ہے اور پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے لئے پیسے لئے گئے ،اس میں کوئی ایک دعویدار نہیں جو پیسے اکٹھے کرے بلکہ ہر امیدوار کو کئی مرحلے طے کر کے متعدد لوگوںکو اس میں رشوت دینی ہوتی ہے ، اس میں جو پیسے اکٹھے ہوئے عمران خان نے ایک غلہ رکھا ہے جس میں یہ جمع کرائے جاتے ہیں ،یہ غلہ بہت پہلے جب بشریٰ صاحبہ آئی تھیں وہ ساتھ لے کر آئیں تھیں اور اس میں پیسے جمع کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی ہے ، ہم نے ثاقب نثار کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ آپ ریٹائر ہو چکے ہیں آپ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں اور سیاست سے اپنے آپ کو دور رکھیں ،جو نیب نیازی گٹھ جوڑ تھا اس سے زیادہ خطرناک ثاقب نیازی گٹھ جوڑ ہے جس میں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا ،جے آئی ٹی بنائی گئی اورمانیٹرنگ جج مقرر کئے گئے ،

عمران خان کو اوپن فیلڈ دی گئی کہ تمہارے سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان سے آئوٹ کر کے بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا،تم اپنی سیاست کرو اور تمہارے سیاسی مخالفین کے ہاتھ پائوں باند ھ دئیے جائیں گے،وہ سلسلہ پانامہ سے شروع ہوا اور اس میں سے نکلا اقامہ ، نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، شیخ رشید کی انتخابی مہم چلائی گئی وہ سلسلہ اب بھی رکا نہیں ہے ،

خواجہ طارق رحیم ہماری پارٹی کے لوگوں کو تھریٹ کرتے ہیں کہ باز رہیں ورنہ میں یہ کر دوں گا وہ کردوں گا،آپ کہتے ہیں میرا معزز بندیال صاحب کے سسر سے سات دہائیوں کا تعلق ہے ، پھر تو آپ کو ان کی عادلت میں پیش ہونا ہی نہیں چاہیے آپ کا کیس اس عدالت میں نہیں لگنا چاہیے ،آپ کس منہ سے دوسروں کو باتیں کرتے ہیں۔ مریم نواز کے بارے میں آپ نے اور ثاقب نثار نے جو گفتگو کی وہ آپ کو زیب نہیں دیتا ۔

جب آپ 1985میں وکیل تھے تب بھی یہ بات مشہور تھی آپ مخالف پارٹی سے پیسے لے کر کیس ہار جایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا ثاقب نثار کے صاحبزادے کو کہہ رہا ہے کہ ایک کروڑ 20لاکھ میں ٹکٹ والی بات فون پر نہ کرو ، لیکن ثاقب نثار کے صاحبزادے کی دیدہ دلیری دیکھیں وہ بات کرتا ہے ، وہ کہہ رہا ہے کہ ابو نے ٹکٹ دلوائی ہے ،

اس کا مطلب ہے کہ ابو کا اور عمران خان کا رابطہ بحال بھی ہے فعال بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیرن کے کیس میں وکلاء کو کہا جاتا ہے آپ یہ کیس مت لڑو ، ججز کو فون کئے جاتے ہیں پیغامات بھجوائے جاتے ہیں ،عمران خان کے لئے سہولت کاری کی جاتی ہے کہ اس یک خلاف کوئی فیصلہ نہ آئے اس کی ضمانت کا جلد فیصلہ کرایا جائے ۔

ریٹائرمنٹ کے بعد جس شخص کا صاحبزادہ پی ٹی آئی کی صوبائی ٹکٹ کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے جب والد صاحب حاضر سرو س ہوں گے تو کیا قیامت برپا کرتے ہوں گے، آپ نے انصاف کی بڑی دھجیاں اڑائی ہیں اب بس کر دیں ، ایک سیاسی پارٹی کی محبت میں اس کی سہولت کاری میں آپ نے تمام سیاستدانوں کو گھر بھیج دیا ،

نیازی آف شو ر سروسز لمیٹڈ کا کیس آیا تو آپ نے کہا کہ عمران خان بری ہے اوراسے ثاقب اور امین کا سرٹیفکیٹ ٹھپہ لگا کر حوالے کر دیا ۔ رشوت کا معاملہ انتہائی سنگین معاملہ ہے ،آپ کی ایک سیاسی جماعت سے اتنی قربت ہے کہ آپ کے کہنے پر صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں ۔ پی ٹی آئی میںٹکٹیں سب سے زیادہ بولی دینے والے کو مل رہی ہیں،

امیدوار نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تو صرف نجم ثاقب کو دیا جو اعجاز چوہدری کو دیا گیا جو صوبائی بورڈ کے ممبران کو دیا ہوگا وہ کتنا ہوگا ، یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کاریٹ چھ کروڑ روپے ہے ۔ جلیل شرقپور ی اور بلال وڑائچ جو مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ گئے وہ اس امید میں گئے تھے کہ انہیں وہاں سے ٹکٹ مل جائے گا لیکن ان کے پاس ادا کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے انہیں ٹکٹ نہیں ملے ،

جس نے زیادہ بولی لگائی اس نے خیر پائی ، بولی لگانے والوں کو ٹکٹیں جاری ہو چکی ہیں ۔جس طرح ٹینڈر کے دو رائونڈ ہوتے ہیں کہ زیادہ بولی نہ ملے تو ٹینڈر منسوخ ہو جاتا ہے اسی طرح یہاں ریو یو کے نام پر زیادہ بولی لگائی گئی اور زمان پارک میں جا کر نذرانے چڑھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرک کی آڈیو سامنے آئی تھی اس کی آج تک تحقیقات نہیں ہوئیں ،

ٹرک والی آڈیو کے بعد بار کونسلز نے چھ ریفرنسز مظاہراکبر نقوی صاحب کے خلاف دائر کئے ،تین ریفرنس عام شہریوں کی طرف آ چکے ہیں لیکن انہیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا ، جو اتنی دیدہ دلیری سے ریٹائرڈ چیف جسٹس کا صاحبزادہ ایک کروڑ بیس لاکھ لینے کا اعتراف کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ابو کا شکریہ ادا کریں اس کی بھی تحقیقات ہوں گی یا نہیں ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کو اتنا دیوار کے ساتھ لگا دیں اس کی قیادت کو ان اہل کر دیں ، نواز شریف کو نا اہل کرنے کی وجہ سے ملک کا جو نقصان ہوا اس کا جواب کون دے گا، ہم نے معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا لیکن سابقہ چار سال میں معیشت کی تباہی کی گئی ہے معیشت کو کولیپس ہے ، ہمیں یہ صلہ ملا کہ نا اہل کر کے گھر بھیج دیا گیا اور عمران خان کو انسٹال کر دیا گیا،

وہ سازش آج بھی جاری ہے ، ثاقب نثار کی باقیات آج بھی کام کر رہی ہیں ،خدا کا واسطہ ہے آپ پہلے ہی اس ملک کی تباہی اتار چکے ہیں اب بس کر دیں ۔یہ تاثر ہے کہ ثاقب نیازی گٹھ جوڑ ہے عدلیہ میں اثر انداز ہونے میں کردار ادا کر رہا ہے ، انصاف ہونا نہیں چاہیے بلکہ انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہیے ۔ کون سا سیاستدان ہیں جس کو گھر بیٹھے ضمانت ملتی ہے اور وہ بھی تھوک کے حساب سے ملتی ہو ،

کروڑوں اربوں روپے کا غبن کیا ہو توشہ خانہ کا ٹرائل آگے نہ چلے، کون سیاستدان ہے جس نے بیٹی ڈیکلئر نہ کی ہو اور اس کا فیصلہ نہ آئے ۔یہ تاثر عام ہو چکا کہ دو تین لوگ خواجہ طارق رحیم ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں وہ مل کر سہولت کاری میںکردار ادا کر کے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے یں اور وہ کرپشن میں بھی حصہ دار ہیں۔

توشہ خانہ ،بلین ٹریز ، بی آر ٹی ،ٹیلی تھون میں سیلاب زدگان کے لئے جو اربوں روپے آئے تھے وہ کہاں ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان اورلیڈران کو ایک بھی جگہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے کسی نے دیکھا ہے ، یہ ٹیلی تھون کے پیسے تک کھا گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف عمران خان قمر جاوید باجوہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں کہ انہوں نے میری حکومت گرائی اور پھر اگلے ہی لمحے کہتے ہیں

میں اور جنرل باجوہ نے مل کر اپنی صوبائی حکومتیں گرائیں،جس شخص کے ساتھ کوئی ذہنی مسائل ہوں یا وہ ایسی اشیاء کا استعمال کرتا ہو جن سے انسان کی سوچ متاثر ہوتی ہے وہی اس طرح کا بیان دے سکتا ہے ۔حکومتیں توڑ دینا کوئی بچوں اور گڈا گڈی کا کھیل ہے ،آپ انہیں میر جعفر اور میر صادق کہتے ہیںپھر کہتے ہیں میں نے ان کے ساتھ مل کر حکومتیں توڑیں ، آپ انہیں غدار کہہ رہے ہیں پھر ان سے مل کیوں رہے ہیں

عمران خان کی سہولت کاری پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔میں نے وزیر داخلہ سے بات کی ہے کہ نجم ثاقب کی آڈیو کی تحقیقات کی جائیں اور نجم ثاقب کو نوٹس جاری کیا جائے آپ نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کس حیثیت میں لیا ہے ۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مونس الٰہی نے اپنے والد کے حالیہ دور وزارت اعلیٰ میں کرپشن کے پیسے سے سپین میں جائیدادیں بنائی ہیں ، ہم تو پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کر آئے تھے لیکن اس نے اپنے والد کو غلط راستے پر لگا کر مروایا ، یہ تو دعائے خیر سے مکر گئے ۔

جب والد پر مشکل وقت آ یا ہے تو مونس الٰہی ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ،ان کا یہی انجام یہی ہونا تھا ، پرویز الٰہی کے خلاف جو سازش ظلم اور جتنی زیادتی ہوئی وہ مونس الٰہی نے کی ہے اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں مونس الہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات چلتے رہیں گے اور ہم پر امید ہیں۔ ہمارے اوپر منشیات ڈالنے سے لے کر باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے

صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کرنے تک ہمارے منہ سے اف نکلی ہے ، ایک آنسو نکلا ہے ، ہم نے مظلومیت کی داستان سنائی ہے،ان کے ہر کسی کی آنسو نکل رہے ہیں چیخیں نکل رہی ہیں ، کوئی رو رہا ہے ، اللہ سب پر رحم کرے مگر آپ بیدردی سے ملک کو لوٹیں گے اور توقع رکھیں گے آپ سے نرمی برتی جائے ،آپ کے خلاف تحقیقات ہیں ،اینٹی کرپشن میں پیش ہوں

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔انہوں نے کہا کہ مراد راس کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں ملا ،فواد چوہدری ،حماد اظہر کو نہیں ملا ، پی ٹی آئی میں اب پھر ’’ ع‘‘ کا دور چل رہا ہے ، عثمان ڈار ، عثمان بزدار اور عون عباس بپی کا وزیر اعلیٰ کے لئے پینل بن گیا ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذہب کو سیاست سے دور رکھیں ، ایک اجتماع میں جس طرح ایک بچے سے بات کرائی گئی

وہ انتہائی قابل مذمت ہے ، اس بچے کے بیان کے بعد عمران خان یا کسی نے یہ نہیں کہا کہ بچے نے نا سمجھی میں یہ بات کر دی، پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں فرقہ عمرانیہ ہے ،یہ خطرناک ٹرینڈ ہے ، فرقہ عمرانیہ لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ باہر کی فرموں کو اربوں روپے دے کر فرقہ عمرانیہ کو پروان چڑھایا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات رسمی کارروائی نہیں ہے

مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں اور مثبت نتیجے کی امید رکھنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہا گیا اور وہ امپورٹڈ حکومت روس سے تیل لے رہی ہے ، ان شا اللہ اس کے مثبت اثر عام آدمی تک پہنچے گا،آئی ایم ایف سے معاملات چل رہے ہیں ،چین ،متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب نے بھرپور سپورٹ دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…