لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے واپسی پر دوبارہ متحرک ہوگئیں، کل (پیر ) یکم مئی کو مزدور ڈے کی تقریب سے خطاب کریں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مزدور ڈے کی مناسبت سے تقریب پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹائون پر منعقد ہوگی۔مزدور ڈے کی تقریب پہلے الحمرا ہال میں ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر جگہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یکم مئی تقریب کے حوالے سے ماڈل ٹائون میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اجلاس میں لیبر ونگ عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔