اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پورٹ سوڈان سے 216 پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ کو چین کے ویشنہو بحری جہاز کے ذریعے سوڈان سیجدہ سے لانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایک ٹویٹ میں ترجمان نے لکھاکہ 216 پاکستانی شہریوں کا گروپ آج پورٹ سوڈان سے چینی بحریہ کے ویشنہو پر سوار ہو کر جدہ پہنچا۔ ہم اپنے چینی دوستوں کے اس تعاون اور دوستی کے لیے شکر گزار ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے 573 پاکستانی شہریوں کو سوڈان سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں 97 افراد کا ت گرپ بھی شامل ہے جو ہفتہ کی صبح پی اے ایف کے C-130 طیارے کے ذریعے جدہ کے راستے کراچی میں جی آئی اے پہنچے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس سے قبل، ممتاز زہرہ بلوچ نے ٹویٹ کیا کہ ہر پاکستانی کا محفوظ انخلا اور انہیں وطن واپس لانا “اولین ترجیح” ہے۔