لاہور ( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کیا مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے؟، پرویزالٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے۔
انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات الیکشن کے لئے کر رہے ہیں یا این آر او کے لئے؟ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں فواد صاحب!، آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے، جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پیسے لے کر ملک سے بھاگ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں نازیبا لفظ بھی استعمال کیا۔بعدازاں اپنی ٹوئٹ میں طلال چوہدری نے وضاحت دی کہ میں نے صرف وہ لفظ بولا جو آڈیو میں ثاقب نثار کے بیٹے نے 3 بار دہرایا۔