کراچی (این این آئی) سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے معاملے پر وزارتِ خارجہ نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔وزارتِ خارجہ کے مطابق یومیہ 2پروازیں چلا کر پاکستانیوں کو سوڈان سے لایا جائے گا۔
پی آئی اے، سی اے اے، اے ایس ایف، ایف آئی اے اور اوور سیز پاکستانی فانڈیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق سی اے اے طیاروں کی پارکنگ اور مسافروں کیلئے میڈیکل سروسز فراہم کرے گا، سی آئی اے جہازوں کی ری فیولنگ کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ایف آئی اے کو سوڈان سے کراچی ایئر پورٹ لائے گئے ہم وطنوں کی امیگریشن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق اوور سیز پاکستانی فانڈیشن مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ اور رہائش کا بندوبست کرے گی، پی آئی اے سوڈان سے آئے طیاروں کو گرانڈ ہینڈلنگ اور مسافروں کو کھانا فراہم کرے گا۔