جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹر بہتر مواقع کی تلاش میں پاکستان چھوڑ کر ایلون مسک کے ایریا میں رہنے لگے

datetime 29  اپریل‬‮  2023 |

لندن ( این این آئی) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم قومی ٹیم میں نظر انداز کیے جانے کے بعد کرکٹ میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے امریکہ شفٹ ہوگئے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف سمیع ہی وہ کرکٹر نہیں ہیں جو بہتر مواقع کے لیے امریکا منتقل ہوئے بلکہ ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بھی امریکا شفٹ ہوچکے ہیں۔

یوٹیوب کے ایک وی لاگ میں سمیع نے بتایا کہ وہ اس وقت سان فرانسسکو کے بے ایریا میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔جیسا کہ وی لاگ میں دکھایا گیا ہے کہ سمیع فی الحال اس علاقے میں واقع ایک پرتعیش گھر میں رہ رہے ہیں جہاں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند سرکردہ کاروباری افراد رہائش پذیر ہیں۔سمیع اسلم نے کہا کہ ‘الحمدللہ، یہاں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا، پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں زیادہ موقع نہیں مل سکا’۔واضح رہے کہ سمیع نے قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے سے قبل 13 ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے، وہ 2020 میں امریکا گئے اور وہاں ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر نئی شروعات کی۔رواں برس سمیع انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کی ٹیم ٹیکساس سپر کنگز کے لیے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں کھیلیں گے جس کی تصدیق کرکٹر نے خود کی۔سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں (امریکہ میں ) کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن در حقیقت یہاں ہمارے لیے بہت سارے مواقع ہیں، ہم پورا سال بہت سی فرنچائز کرکٹ کھیلتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…