سنتیاگو(نیوز ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزے کا مرکز سنتیاگو سے 228 کلو میٹر دور 8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ شدید زلزلے کے بعد لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام نے زلزلے کے باعث اٹھنے والی لہروں کے بعد ساحلی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ ریکٹر سکیل پر دو آفٹر شاکس کی شدت چھ اعشاریہ تین اور چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔