پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری نے افغان جنگ کو درمیان میں چھوڑنے کی وجہ بتادی

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)جب برطانوی فوج نے انہیں افغان مشن سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو وہ مشن مکمل ہونے تک افغانستان میں رہنے کے لیے بھیک مانگنے کو تیار تھے،کتاب میں انکشافلندن (این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری نے افغان جنگ کو درمیان میں چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس نے اپنی کتاب اسپیئر میں انکشاف کیا ہے کہ جب برطانوی فوج نے انہیں افغان مشن سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو وہ مشن مکمل ہونے تک افغانستان میں رہنے کے لیے بھیک مانگنے کو تیار تھے۔انہوں نے لکھا کہ کرنل ایڈ نے مجھ سے معذرت کی، وہ جانتے تھے کہ یہ بات اہم نہیں تھی کہ میں کب اور کیسیاپنی ڈیوٹی کو ختم کرنا چاہتا ہوں لیکن دوسری طرف وہ مجھے یہ بھی بتانا چاہتے تھے کہ ان کے اعلی افسران مجھے افغان مشن سے نکالنے کے لیے کئی ہفتوں سے ان پر دبا ڈال رہے ہیں لیکن میں اس لیے خوش قسمت تھا کہ یہ دورہ مختصر نہیں تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے جو تمام طاقتوں اور طالبان کو نظر انداز کر دیا، اور ایک شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک باعزت طریقے سے لمبے عرصے کے لیے کام کرنے میں کامیاب رہا، اس بات پر کرنل ایڈ نے میری تعریف کی۔شہزادہ ہیری نے لکھا کہ میں افغانستان میں مزید رہنے کے لیے بھیک مانگنے والا تھا لیکن میں یہ بھی دیکھ سکتا تھا کہ اس بات کے لیے موقع مناسب نہیں تھا کیونکہ میری وہاں موجودگی کرنل ایڈ سمیت میرے آس پاس کے ہر فرد کو سنگین خطرے میں ڈال سکتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ اب جب کہ طالبان کو معلوم ہو گیا تھا کہ میں ملک میں ہوں، اور کہاں ہوں تو وہ مجھے مارنے کے لیے اپنا ہر طریقہ استعمال کرسکتے تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ برطانوی فوج مجھے مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی تھی کہ لیکن سب سے زیادہ فوج کو اس بات کی پرواہ تھی کہ میری وجہ سے دوسرے لوگ نہ مریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…