بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ نے اے آئی کے گانوں پراپنی آوازکے لیے بھاری شرط عائد کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی)ارب پتی امریکی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کے ذریعے بنائے گئے گانوں میں اپنی آواز کا استعمال اس شرط پر قبول کریں گی کہ ان نئے کاموں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نصف انہیں دیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 35 سالہ موسیقارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آمدنی کا اشتراک کسی فنکار کے ساتھ کسی بھی تعاون” کے مترادف ہوگا۔کسی بھی جرمانے کا سامنا کیے بغیر میری آواز استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ میری کسی تیسرے فریق، ریکارڈنگ کمپنی یا ڈسٹری بیوٹر کے لیے کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے۔آن لائن میوزک اسٹار کا یہ موقف کینیڈا کے گلوکار ڈریک اور دی ویکنڈ کے ایک جعلی گانے کی اشاعت کے چند دن بعد سامنے آیا، جسے مصنوعی ذہانت کے پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔”ہارٹ آن مائی سلیو” کا گانا جسے لاکھوں لوگوں نے سنا نشر کیے جانے کے چند دن بعد “یونیورسل میوزک گروپ” کی درخواست پر ہٹا دیا گیا۔گذشتہ نومبر کے آخر میں ChatGBT چیٹ بوٹ کے متعارف ہونے کے بعد سے نیا مواد بنانے اور دانشورانہ املاک کے احترام کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈیٹا پر بحث چھڑ گئی ہے۔گرائمز ایلون مسک کی سابق جیون ساتھی ہیں اور ایلون سے ان کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے ایک متبادل ماں سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…