بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا چار روزہ دورہ چین،اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے)کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز پرتپاک استقبال کیا گیا اور چین کی پی ایل اے کے ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سی او اے ایس نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے پیپلز لبرشین آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف دونوں فوجیوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔یہ ابتدائی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ تھیں۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف کے دورے کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…