پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کومل رضوی کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حال ہی میں شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اپنی شادی کا اعلان کرنے والی کومل رضوی نے اب انسٹاگرام پر ڈھولکی اور رخصتی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ کومل رضوی نے 20 اپریل کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا تھا، تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔اب گزشتہ شب اداکارہ نے چند تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں ان کی مایوں، ڈھولکی اور شادی و رخصتی کی تصاویر شامل ہیں۔سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں کومل رضوی کو سْرخ لہنگے اور دْلہا کو سفید شیروانی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔41 سالہ کومل رضوی کی جانب سے شادی و رخصتی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس موقع پر خوشی اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ڈھولکی کی تقریب کے لئے کومل رضوی نے روایتی پیلے، سْنہری اور سفید رنگ کے غرارے کا انتخاب کیا ہے اور دْلہا کو گہرے سْنہرے بھورے رنگ کے کرتا پائجامہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اْپل سے شادی کی ہے۔واضح رہے کہ کومل رضوی کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات اور پھر عمان منتقل ہوگئی تھیں، تاہم 2019 میں اداکارہ کی طلاق ہوگئی۔کومل رضوی نے چند ہفتے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ شادی کے بعد 4 سال تک ذہنی بیمار شخص کا تشدد برداشت کرتی رہیں، جس پر انہیں افسوس ہے۔ اگر کبھی کھانا ٹھنڈا ہو تو وہ انہیں فرائنگ پین دے مارتے ، انہوں نے جسمانی تشدد کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…