پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کیلئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آسٹریلیا نے عظیم کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے لیے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب دنیائے کرکٹ کا مشہور بین الاقوامی مشہور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے ویسٹ اسٹینڈ کا نام سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ رکھ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے مشہور کرکٹر ٹنڈولکر نے 34 اسٹیڈیموں میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں اسکور کیں

لیکن شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی 7 سنچریاں جن میں اپریل 1998 میں جڑواں سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ شارجہ میں کھیلنا ہمیشہ ہی ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔کیونکہ شارجہ میں دنیا بھر سے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہمیں اسپورٹ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک خاص جگہ ہے سچن ٹنڈولکرنے اس موقع پر مسٹر بخاطر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بعد ازاںشارجہ اسٹیڈیم کے سی ای اوخلف بخاطر نے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکرکے نام سے اسٹینڈ منسوب کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم دنیائے کرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اپنی شاندار اننگز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ کے بعد بہت جلد پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے نام سے بھی اسٹینڈمنسوب کئے جائیں گے واضح رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جانے کا گنیز ریکارڈ رکھتا ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ کے کچھ یادگار لمحات اس میدان میں بنے جو کرکٹ تاریخ میں نمایاں ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…