کوئٹہ(نیوزڈیسک)گوادمیں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دو ران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 6مشتبہ افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ایف سی نے گرفتار ہونے والے افرا د سے تفتیش شروع کردی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں