بڈاپسٹ(نیوزڈیسک)اہم یورپی ملک کامہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اعلان،یورپی ملک ہنگری نے سربیا کی سرحد پر واقع دو قصبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہی قصبوں سے مہاجرین کی ہنگری میں داخل ہونے کی کوششوں میں ہوتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہنگری کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو مہاجرین سربیا سے منسلک سرحد کو عبور کر کے ملک میں داخل ہو رہے ہیں، ان کو محض چند دنوں کے اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔ ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت نے گزشتہ روز مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف کارروائی کے لیے پیر کے روز سخت قوانین بھی منظور کر لیے تھے۔ بوڈا پیسٹ حکومت نے سربیا کی سرحد پر باڑ لگانے کے بعد اشارہ دیا ہے کہ رومانیہ کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھی باڑ تعمیر کی جا سکتی ہے۔پیر کی رات گئے تک جاری رہنے والے یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے طویل مذاکرات بظاہر بے نتیجہ رہے۔ طویل بات چیت کے بعد بھی یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کے دباو ¿ کو مساوی طور پر تقسیم کرنے پر کوئی مشترکہ حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونان اور اٹلی میں موجود مہاجرین کو دیگر ممالک میں رضاکارانہ طور پر آباد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آٹھ اکتوبر کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔