منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی دارالحکومت ریاض سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی پولیس دارالحکومت ریاض میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش بیلٹ برآمد کرلی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے 2 مختلف اضلاع میں پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے بم لگی بیلٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے جب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور پولیس پر دستی بم بھی پھینکا تاہم اس دوران پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے احمد الزاہرانی اور محمد الزاہرانی کو گرفتار کر لیا جب کہ ان کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق دوسرا واقعہ ریاض کے ضلع دھرما میں پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد پولیس کے چھاپے کے دوران شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک بم بیلٹ، ایک لیبارٹری، آٹومیٹک رائفلز، پستول، دیگر اسلحہ اور کئی علاقوں کے نقشے برآمد کرلیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…