منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کے پانچ سال ،کب کیا ہوا ؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے پانچ سال مکمل ہونے پر لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کیس کی تحقیقات جاری رکھنے اور ذمہ داروں کو ڈھونڈنے کا عزم دہرایا ہے،بدھ کو میٹروپولیٹن پولیس کی ویب سائٹ پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت شیئر کی ،ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ میٹ پولیس کاو ¿نٹر ٹیررازم کمانڈ نے اس کیس میں اب تک 4555 افراد سے پوچھ گچھ کی، 7697 دستاویزات کا جائزہ لیا اور 2423 لائنوں کی رپورٹ مرتب کی جب کہ 4325 شواہد بھی جمع کیے۔لندن پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسے 16 ستمبر، 2010 کو جائے واردات سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور اینٹ ملی تھی۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عمران کے قتل کی محتاط منصوبہ بندی کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے مدد لی گئی، جن میں سے شاید کچھ نے غیر ارادی طور پر اس قتل میں معلومات یا معاونت فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق میٹ پولیس افسر شواہد اکھٹے کرنے کے غرض سے مسلسل پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…