اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستیں یکجا کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔یہ نوٹس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ن لیگ کے سینیٹر ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کئے۔عدالت عظمیٰ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق درخواست پر وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی و سندھ اسمبلی سمیت 97 فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ اسمبلیوں سے استعفے دے چکے ہیں ، استعفے اسی روز موثر ہو گئے جس دن دیئے گئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے اراکین کو واپس اسمبلیوں میں لانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ اقدام غیر جمہوری ہو گا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹسز کر دیتے ہیں ، آئندہ سماعت پر تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کو ایک ساتھ سنیں گے۔
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں پر درخواستیں یکجا
16
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں