کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ سے متعلق کیس کی سماعت۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پانی کی لائنیں موجود ہیں لائنوں میں پانی کیوں نہیں آتا؟ سپریم کورٹ کا ایم ڈی واٹر بورڈ سے سوال۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے واٹر بورڈ کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کئے۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کو کل طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت سرمد جلال عثمانی اور جسٹس باقر مقبول پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔