جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین کا اہم منصوبے کے لیے پاکستان کو ایک ارب یوآن قرض دینے کا فیصلہ

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نےپاکستان کواسپیس سینٹر منصوبےکیلئے ایک ارب یوآن قرض دینے کا فیصلہ کرلیا-وفاقی کابینہ نے منصوبے کیلئے قرض معاہدے کی منظوری دیدی-قرضہ سالانہ دو فیصد شرح سود پر ملے گا ۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے

کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان سپیس سینیٹر منصوبے کے قیام کیلئے چین کے ساتھ ایک ارب یوآن قرضے کے معاہدے کی سمری سرکولیشن سمری کے منظور کرلی-ذرائع کے مطابق قرض پر سالانہ دوفیصد سود-ون ٹائم مینجمنٹ فیس صفر اعشاریہ دو پانچ اور قرض پرسالانہ صفر اعشاریہ دو فیصد کمیٹمینٹ چارجز ہوں گے-قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے14نومبر 2018 کو 29 ارب51 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان اسپیس سینیٹر کے قیام کا منصوبہ منظور کیا تھا جس کے تحت فارن ایکسچینج کا حصہ 22 ارب روپے سے زائد رکھا گیا-پاکستان نے سپیس سینٹر کے قیام کے منصوبے کیلئے چین سے رعایتی قرضے کی درخواست کی جس کے بعد چین کے ایگزم بنک نے ایک ارب یوآن قرض معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوایا-قرض معاہدے کے مسودے کی پہلے وزارت قانون،وزارت خزانہ اور سپارکو سے توثیق کرائی گئی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے-وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران 2 نومبر 2022 کو پاکستان سپیس سینیٹر کے قیام کے منصوبے پر دونوں ممالک نے بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…