منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون 6 ایس کیلئے گردہ بیچنے کی کوشش

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے صوبے جیانگ سو میں دو افراد نے ایپل کمپنی کے نئے آئی فون 6 ایس خریدنے کے لیے گردہ بیچنے کی کوشش کی۔چین کے مقامی روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق وو نامی ایک شخص آئی فون 6 ایس خریدنا چاہتا تھا، لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے، جس پر اس کے دوست ہوانگ نے مشورہ دیا کہ وہ دونوں اپنا ایک ایک گردہ بیچ کر یہ رقم حاصل کرلیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں نے انٹرنیٹ پر ایک ایجنٹ کو تلاش کیا، جس نے انھیں نانجنگ کے ایک ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کو کہا۔تاہم 12 ستمبر کو جب وہ دونوں ہسپتال پہنچے تو انھوں نے ایجنٹ کو وہاں موجود نہیں پایا۔دونوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور وو نے اپنے دوست ہوانگ کو اس عمل سے باز رہنے کا مشورہ دیا،لیکن ہوانگ نے بات ماننے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق وو نے بعد ازاں پولیس کو ساری صورتحال بتا دی جبکہ ہوانگ فرار ہوگیا اور اس کے بعد سے اس کا کچھ علم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…