پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ایک اور مطالبہ رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کے پاکستان کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ معاہدے سے پہلے پاکستان اپنے دوست ممالک سے مزید یقین دہانیاں حاصل کرے کہ وہ اس کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے رقم فراہم کریں گے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف نے بزنس ریکارڈر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم اہم دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کے لیے مالی تعاون کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف اسٹاف اور منیجمنٹ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق پایا گیا ہے کہ مضبوط پالیسیاں جاری رکھنے اور معقول مالی امداد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکام معاہدے پر عمل درآمد کرا سکیں۔آئی ایم ایف ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور امید رکھتا ہے کہ (پاکستان) درکار مالی تعاون کی یقین دہانیاں جلد سے جلد حاصل کرلے گا تاکہ نویں ای ایف ایف ریویو کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔آئی ایم ایف کے ایک وفد نے رواں برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے اختتام پر اسٹاف لیول معاہدے کی توقع کی جا رہی تھی تاہم آئی ایم ایف وفد یہ معاہدہ کیے بغیر واپس روانہ ہوگیا۔آئی ایم ایف ہر مرتبہ قرض کی قسط جاری کرنے سے پہلے متعلقہ ملک کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کرتا ہے جس میں کئی شرائط شامل ہوتی ہیں۔ قرض لینے والے ممالک کو ان شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…