اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزار رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے تقریباً 5 برس بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔اس موقع پر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر اور والد نواز شریف کے ہمراہ مزید تصاویر سامنے آئیں۔مریم نواز نے والد کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جبکہ جنید نے اپنی والدہ مریم کے ساتھ تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔