اسلام آباد (این این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“نے اپنی رپورٹ میں سرکاری چینل کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی صورتحال پر
بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔پی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف اور عسکری حکام نے اہم قومی امور پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ دہشتگردوں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ ان کی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا (تاہم) اسوقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں۔ پاک فوج ملکی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“نے اپنی رپورٹ میں سرکاری چینل کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے