جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے ہوشیار!

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان میں ماضی کی نسبت پولیو وائرس کے پھیلاو¿ میں قابل ذکر حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے سے اس موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدام کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت رحمت اللہ بلوچ نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک مسودہ قانون تیار کیا گیا ہے جس میں ایسے والدین جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلوانے سے انکار کریں گے ان کے لیے سزا تجویز کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے والدین آگاہی نہ ہونے اور ویکسین سے متعلق غلط تصورات کے باعث بچوں کو یہ قطرے نہیں پلواتے جنہیں متعلقہ حکام اور صحت کا عملہ دوبارہ رابطہ کر کے قائل کرتا ہے اور ان میں سے کچھ لوگ آمادہ بھی ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا بل ہم لا رہے ہیں ایک تو یہ ضروری ہوگا کہ بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کے لیے پولیو ویکسین کارڈ ہو، بلکہ اب یہ بل خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہوگا جو قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں۔ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ 25 کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن رواں برس اب تک صرف پانچ کیس ہی سامنے آئے ہیں۔بلوچستان میں پولیو کے خلاف پیر کو تین روزہ مہم شروع کی گئی ہے اور صوبائی وزیر کے بقول حالیہ مہینوں میں جس تواتر سے انسداد پولیو مہم جاری رکھی گئی یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ماضی کے برسوں کی نسبت پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز کم رپورٹ ہوئے۔رحمت اللہ بلوچ نے بتایا کہ پولیو کے پھیلاو¿ میں ایک بڑا حصہ ایسے لوگوں کا ہے جو مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرتے رہتے ہیں جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ملک ہیں جہاں اب تک انسانی جسم کو مفلوج کر دینے والی بیماری پولیو کے وائرس پر تاحال پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ملک کے مختلف حصوں بشمول بلوچستان میں حالیہ برسوں میں انسداد پولیو کی ٹیموں پر ہلاکت خیز حملے بھی ہوتے رہے جس کی وجہ سے یہ مہم متاثر ہوتی رہی ہے لیکن صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب اس مہم سے وابستہ افراد کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے جس سے توقع ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچنے میں خاصی حد تک مدد ملے گی۔انھوں نے ایک بار پھر اس تاثر کی نفی کی کہ پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین غیر اسلامی یا مضر صحت ہے۔ ان کے بقول بہت سے ممالک اس ویکسین کے استعمال سے اپنے ہاں اس موذی وائرس پر قابو پا چکے ہیں اور آنے والی نسلوں کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…