اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزدی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 34پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت ملکی بلند ترین سطح 288روپے 43پیسے پر بند ہوئی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپےبڑھنےکے بعد 295 روپے تک آگیا ہے ۔