اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے باضابطہ طور پرنجی اورغیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹرپرایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین عید پرچاردن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام پر شروع ہوں گی۔لہذا ملازمین معمول کے جمعہ اور ہفتہ کے اختتام ہفتہ کے علاوہ چار دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوزہوں گے اوربعض دفاترمیں کام جمعرات،27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔عیدالفطررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔رمضان کاآغاز23 مارچ کو ہوا تھا۔لیبرقانون کے ایگزیکٹوریگولیشنز کے مطابق ملازمین کواس سال کے وسط میں ایک مرتبہ پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اوروہ جون کے آخرمیں عیدالاضحی چاردن تک منائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…