بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

(ن)لیگ کے اکائونٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان کے شوہر فیصل رضا خان نے ٹوئٹر پر(ن)لیگ کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر پارٹی سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ارمینا کے شوہر کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی(ن)لیگ کے سوشل میڈیا اکانٹ سے اداکارہ کی تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ کے شوہر فیصل رضا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ن لیگ کی قیادت، آپ اس اکائونٹ کے ذمہ دار ہیں، آپ نے میری اہلیہ کو ٹرول کرنے کیلئے میری نوزائیدہ بیٹی کی تصویر پوسٹ کردی، آپ لوگوں نے شرافت کی تمام حدود پار کردی ہیں۔انہوں نے لکھا میری بیٹی اور مجھے پاکستان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے میں اپنے بچے کی حفاظت کروں گا، اپنے اس عمل پر فوری طور پر معافی مانگیں۔کچھ دیگر افراد نے بھی مذکورہ تصویر فوری ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…