ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ہوائی جہازوں پر آنے والے مسلمان مسافروں کے ٹرانزٹ ویزاکے ذریعے عمرہ کے فوائد کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج کی طرف سیٹویٹرپر ایک وضاحتی انفوگرافک شائع کیا گیا ہے۔
اس میں ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسلمانوں کیلیے مختصر وقت میں عمرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ کے مناسک ادا کرسکتے ہیں، مسجد نبوی ۖکی زیارت کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں فوری طور پرٹکٹ خریدتے ہی عمریکا مفت ویزہ جاری کیا جائے گا جو 90 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا۔ اقامہ کی مدت کم سے کم چار دن ہوگی اور سعودی عرب کے علاقوں اور شہروں کے درمیان آمد ورفت کی سہولت حاصل ہوگی۔وزارت حج نے مزید کہا کہ یہ ویزا 3 طریقوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سفری ٹکٹ کی بکنگ، ایئر لائنز اور فلائء ناس کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے اور وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم کے ذریعیاور ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔آخر میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ویزا حاصل کرنے کے بعد عمرہ پرمٹ کو “توکلنا” ایپ کے ذریعے بک کرنا ضروری ہے۔