منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ الیکشن فرد واحد کے تکبر، انا ،ہٹ دھرمی ، ضد اور خودپرستی کیلئے کرایا جارہا ہے، وزیر داخلہ

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن فرد واحد کے تکبر، انا ،ہٹ دھرمی ، ضد اور خودپرستی کے لئے کرایا جارہا ہے، یہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں خاص مقصد کیلئے توڑی گئیں ،اگر قوم سرنگوں ہوتی ہے تو ہر عام انتخابات سے 6 ماہ قبل پنجاب کے الیکشن ہونگے ،جو بھی پنجاب میں آئے گا

وہ عام انتخابات میں ڈکٹیٹ کرے گا ،ہم ایسا نہیں چاہتے ،چاروں صوبوں کے ساتھ ملکر ایک دن ہی الیکشن ہونے چاہئیں ،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈی آر اوز اور آراوز کی فہرست ، سکیورٹی انتظامات پر ایک نظر ڈالیں ،ضلعی اور صوبائی محکموں سے بغیر سکیورٹی کے الیکشن کرائے گئے تو غدر مچے گا۔وہ جمعرات کو لائرز کمپلیکس اسلام آباد بار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہم خادم ہیں اور وکلا کی خدمت کے لئے حاضر ہوئے ہیں، خدمت کا سفر پنجاب میں 10 سال ،بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے خدمات سرانجام دیں ، انہوں نے ہمیشہ خادم اعلی سے پکارے جانے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے پاس پنجاب کے وزیر قانون کا قلمبندان تھا ، اس وقت بھی وکلا اور بارز کی خدمت کی ،وکلا برادری اسکی گواہ ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جیسے ہی اقتدار میں آئے تو وکلا قیادت نے ملاقات کی اور اپنا مطالبہ یہ سامنے رکھا ،اس سے پہلے یہ معاملہ ہوا میں تھا ۔ وزیراعظم نے اسی وقت سی ڈی اے او ر مجھے حکم دیا کہ اس کے لئے فنڈز فراہم کیے جائیں اور منصوبے کو جلدشروع اور مکمل کیا جائے،اس منصوبے پر تقریبا ً2 ارب لاگت آئے گی ، پہلے مرحلے کو سی ڈی اے اپنے ذرائع سے مکمل کریگی ،12 ماہ کی قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا

اس منصوبے کے تحت 3500 سے زائد وکلا کو چیمبرزفراہم کیے جائیں گے پہلیمرحلے میں 852 چیمبرز ، کنسٹلیشن ہال، لائبریری اور دیگر سہولیات ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلا برادری نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک متنازعہ الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جو کہ عوامی جماعت ہے

ہمیشہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے ،عوام میں جانے کا خوف نہیں ہے، یہ الیکشن فرد واحد کے تکبر، انا ،ہٹ دھرمی ، ضد اور خودپرستی کے لئے کرایا جارہا ہے، یہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں خاص مقصد کے لئے توڑی گئیں ،اگر قوم سرنگوں ہوتی ہے تو ہر عام انتخابات سے 6 ماہ قبل پنجاب کے الیکشن ہونگے ،جو بھی پنجاب میں آئے گا وہ عام انتخابات میں ڈکٹیٹ کرے گا ،ہم ایسا نہیں چاہتے ،

ہم چاہتے ہیں کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ملکر ایک دن ہی الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں ،26 ڈی سی اور 10 اے ڈی سی آر ہیں ، وہ الیکشن کتنے شفاف ہونگے اور انکے نتائج پر کس طرح سے یقین آئے گا۔ ہمیں کہا جارہا ہے کہ اربوں روپے ،سکیورٹی فراہم کریں یہ کیوں نہیں دیکھا گیا کہ جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں عدلیہ کا اہم رول رہا ہے، ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈی آر او ہو اسکے مقابلے میں ڈی سی ہو اس کا اندازہ خود لگا لیں ، حلقے کی سطح پر ڈی ایم اے ، واسا ، ویلفیئر، ماحولیات اور دیگر محکموں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے وہ اس فہرست کو ایک نظر دیکھ لیں ،اس میں سکیورٹی بھی پوری نہیں ہے جب تک فوج ہر پولنگ سٹیشن نہ ہو،عدلیہ کے پاس ڈی آر او نہ ہو تو الیکشن والا دن خون میں نہانے والی بات ہے، فرد واحد کی ضد کو پورا کرنے کے لئے ضد کے لئے اڑے ہوئے ہیں، اس ملک کو اگر نقصان پہنچا ہے تو وہ 1971 اور 1977 کے الیکشن کے نتائج ہیں ،ان نتائج نے ملک کو آمریت کی دلدل میں دھکیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑے ادب سے کہہ رہے ہیں کہ کسی ضد پر ضد نہ کریں ، ملک کو ایسی طرف نہ دھکیلیں کہ پہلے جو متنازعہ الیکشن کے بعد جو نقصان ہوا دوبارہ ایسا ہی نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرحلے میں وکلا برداری نے موثر کردار ادا کیا ہے آج بھی وکلا برادری کو وکلا سے اسی کردار کی توقع ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اس میں قوم کا مفاد ہے اسے آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…