پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

8 مہینوں کے دوران ملکی قرضوں میں 30 کھرب روپے کا اضافہ

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 30 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق فروری میں حکومت کے قرضے 9.7 فیصد بڑھ کر 340 کھرب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 310 کھرب روپے تھے۔فروری میں وفاقی حکومت کے ملکی قرضے

340 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 277 کھرب روپے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔وفاقی بینک کے قرضے بشمول غیر ملکی قرض مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 8 مہینے میں 13.7 فیصد بڑھنے کے بعد 543 کھرب 53 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔فروری کے اختتام تک روپے میں غیر ملکی قرضے 21 فیصد بڑھنے کے بعد 202 کھرب 81 روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 کے اختتام پر 167 کھرب 40 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے، تاہم بیرونی قرضے کا حساب 261.6 روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ سے لگایا گیا لیکن ڈالر کی موجودہ شرح 287 روپے سے زائد ہے۔حکومت کے ملکی قرضوں پر طویل المدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا غلبہ رہا، جو جون 2022 میں 176 کھرب 87 ارب روپے کے مقابلے میں فروری کے آخر تک 20 فیصد اضافے کے بعد 211 کھرب 51 ارب روپے تک پہنچ گیا۔تاہم ٹریژری بل کے ذریعے قیل المدتی قرضے جولائی تا فروری معمولی کمی کے بعد 62 کھرب 94 ارب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 67 کھرب 52 ارب روپے تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…