کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)نیپال کی دستور ساز اسمبلی نے ا س مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ نیپال کو ماضی کی طرح ایک ہندو ریاست قرار دیا جائے۔ اسمبلی نے یہ مطالبہ مجوزہ دستور کی منظوری کے عمل کے دوران دو تہائی اراکین کی تائید کے ساتھ رد کر دیا۔ مجوزہ دستور کی منظوری کا عمل شروع ہے۔ پیر کے روز سینکڑوں ہندووں نے اپنے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس سے ہاتھاپائی بھی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ نیپال کو 2006 میں بادشاہت کے خاتمے کے ساتھ ایک سیکولر ریاست بنا دیا گیا تھا۔