کراچی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن ائیر سیال کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ائیر سیال کو یو اے ای کے لئے آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومتی مطالبے پر یو اے ای نے ایئر سیال کو نامزد کرنے کی پاکستانی تجویز کو تسلیم نہیں کیا تاہم حکومت ائیر سیال کو نامزد کرنے کیلئے دوبارہ درخواست کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے، سرین ائیر اور ایئر بلو پاکستان کی یو اے ای کیلئے نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں۔