لاہور(نیوزڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہو جائے۔بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیرکو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے گااور انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان غیر مشروط طور پر بات چیت ہو گی اس سلسلے میں بھارت پاکستان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نہ تو جنگ کا دور ہے اور نہ ہی کوئی ملک جنگ کو برداشت کر سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی دونوں ملکوں کے عوام جنگ کی حمایت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدوں اورکنٹرول لائن پر جنگ بندی کے حوالے سے پاک رینجرز اور بی ایس ایف کے مذاکرات کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا بھارت پہلے کی طرح اب بھی فائرنگ کا آغاز نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے اور وہ اس معاملے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں