کراچی(نیوزڈیسک) بینظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ ہی میثاق جمہوریت دفن ہوگیا تھا، پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف جارحانہ رویہ کرپشن کیسز کیخلاف کارروائی پر اختیار کیا ، اس وقت بالکل صحیح احتساب اور آپریشن ہو رہا ہے، اب پہلی دفعہ قانون کی حکمرانی نظرا ٓرہی ہے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلز پارٹی کی دبئی میں بیٹھی قیادت اسے پسند نہیں کررہی، احتساب بیورو کو صرف پیپلز پارٹی نظرا ٓرہی ہے، نندی پور، نیلم جہلم اور میٹرو بس پر بات کیوں نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما انور بیگ، تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نعیم الحق نے کہا کہ ایم کیوا یم کے بعد کراچی میں سب سے بڑی سیاسی قوت تحریک انصاف ہے،ملک میں پہلی دفعہ قانون کی حکمرانی نظر آرہی ہے۔شہلا رضانے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت گرانے کی اپوزیشن نہیں کررہی، احتساب بیورو کو صرف پیپلز پارٹی نظرا ٓرہی ہے، نندی پور، نیلم جہلم اور میٹرو بس پر بات کیوں نہیں ہوتی۔طلعت حسین نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر تجزیہ