اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چودھری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مالی وسائل کا سدباب مشکل ہے ناممکن نہیں۔ ایف آئی اے سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ رکھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے دہشتگردوں کے مالی وسائل کا سد باب کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف آئی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیکٹا اور ایف ائی اے حکام کی شرکت۔ دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر بات چیت اور ان کی روک تھام پر گفتگو کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے مشکوک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک کے ارکان بھی شریک ہوئے اور اجلاس میں دہشت گردوں کو جو فنڈنگ کے معاملات ہیں ان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دہشت گردوں کی مالی فنڈنگ روکنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔