اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر ایک بار پھر گرفتار

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا ( این این آئی) آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو جمعے کی رات پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان کو گھریلو تشدد کے کیس کا بھی سامنا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس افسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کا ہاتھ زخمی ہوا اس کے علاوہ کوئی اور جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا، مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں دو مئی کو پیش ہوں گے۔مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں دو سال جیل ہو چکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کر کے سزا مکمل کر رہے ہیں۔مائیکل سلیٹر اب مینٹل ہیلتھ کونسلر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، وہ نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…