برلن (نیوز ڈیسک) یورپ میں تارکین وطن کیخلاف ایک نیا پراپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے اور ایک قدامت پرست ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ شام میں آپریٹوز کا دعویٰ ہے تارکین وطن کے روپ میں داعش کے 4 ہزار جنگجو یورپ پہنچ چکے ہیں اور ان جنگجووں کو شام اور عراق سے ترکی اور پھر وہاں سے خفیہ آپریشن کے ذریعے یورپی ممالک بھیجا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک تصویر بھی سامنے لائی گئی جس میں تارکین وطن نے داعش کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔ واضح رہے شام، عراق اور دیگر جنگ زدہ علاقوں سے لاکھوں افراد خطرناک راستوں کے ذریعے یورپ پہنچ چکے ہیں اور اس دوران سمندر میں کشتیاں الٹنے سے ہزاروں تارکین وطن موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں