کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قائم علی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعلی ٰہاوس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں جاری قومی ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں گورنر سندھ ،کورکمانڈر کراچی ،ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت بھی متوقع ہے۔