جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان کی کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے مزید 26فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشکی(آن لائن) بلوچستان کی کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے مزید چھبیس فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ تمام فراریوں سے قومی وفاداری کا حلف لیا گیا اور فراریوں نے مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے ۔ چند ماہ قبل بھی سینکڑوں علیحدگی پسندوں نے کالعدم تنظیموں سے علیحدگی اختیار کرکے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور ہتھیار ڈال دیئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کی مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چھبیس فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہتھیار ڈالنے والوں میں کالعدم بی ایل ایف کے گیارہ ، بی آر پی کے چودہ اور بی ایس او آزاد کا ایک فراری شامل ہے اس موقع پر ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں قبائلی عمائدین سمیت سیاسی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی اور ہتھیار ڈالنے والے تمام چھبیس فراریوں سے ملک کی ترقی اور قومی وفاداری کا حلف لیا گیا جبکہ فراریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی میں کچھ لوگوں نے ان کو راہ راست سے بھٹکا دیا تھا اور حقائق جانے بغیر ان کا غلط کاموں میں ساتھ دیتے رہے جس پر ان کو مایوسی ہوئی جبکہ مستقبل میں وہ ملک کی ترقیق کے لئے اہم کردار ادا کرینگے اور اپنی کی ہوئی غلطیوں کو واپس کسی صورت نہیں دوہرائے گے واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی مختلف کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے سینکڑوں فراریوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور آئندہ کسی بھی تخریب کاری کے کاموں سے باز رہنے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے اور قومی وفاداری کا حلف اٹھایا تھا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…