اسلام آ باد(پی پی آئی) الیکشن کے التوا کے معاملے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی تحلیل کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سب ٹھیک نہیں۔لیگی رہنما خوا جہ آ صف نے کہا ہے کہ عدالت کو کچھ ایسے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جس سے دراڑیں دور ہو سکیں اور سپریم کورٹ آئین کا تحفظ کرتی نظر آئے۔ سپریم کورٹ انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے، تمام ججوں پر لازمی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں اور کنڈکٹ سے ادارے کی عزت کا تحفظ کریں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایسے مقام پر کھڑی ہے جہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہو گا اور عدلیہ میں جب اختلاف رائے نظر آنے لگے تو وہ اچھا شگون نہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نے سپریم کورٹ کے ججوں سے درخواست کی کہ وہ ’سیاست سیاستدانوں کے لیے رہنے دیں۔ اسے ان اداروں میں داخل نہ کریں جن کا کام لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔